صدرمیڈیا بیورو جرنلسٹ فورم لالہ موسیٰ حاجی ندیم بٹ کیجانب سے پُروقارتقریب کا انعقاد کیاگیا


لالہ موسیٰ (ادریس احمد سے )صدر میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم لالہ موسیٰ حاجی ندیم بٹ کیجانب سے پُروقار گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی و روحانی شخصیات کے ساتھ ساتھ صحافی برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی افطار ڈنر کے موقع پر معزز مہمانوں کا استقبال چیئرمین میڈیا بیوروجرنلسٹ فورم بلال منشاء بٹ ، نائب صدر سید ذکاء حسین،تقریب میں شریک نمایاں شخصیات میں سید چن پیر جھنڈے والی، سید حبیب حیدر شاہ، سید قلب عباس شاہ، سید مرتضیٰ شاہ، ایس ایچ او چوہدری اختر ، چوہدری کاشف احسان چندو ،شبیر احمد بھٹی، عمران اشرف گجر پسوال، زاہد حنیف بٹ (اے ایس آئی)، مہر زاہد (پنجاب پولیس)، روزنامہ ٹھنڈی آگ کے گلزار احمد نوشی،چیف ایڈیٹر آئینہ انقلاب مشتاق احمد بٹ ، بیورو چیف جذبہ حاجی غفار، صدر گلیانہ پریس کلب مصدق عزیز چوہدری، خالد مجید ڈار،سیکرٹری اطلاعات شہباز ہاشمی نوجوان صحافی علی (اینکر پرسن)، سینئر صحافی غفور بٹ، وسیم بٹ اور راجہ فرحان (پنجاب پولیس) شامل تھے،اس کے علاوہ سینئر صحافی و بیورو چیف خلیل احمد، ایم ایس ٹراما سینٹر ڈاکٹر عابد مجید، تاجر برادری سے حاجی عبد الوحید، عالم دین حاجی محمد اقبال سیالوی، محمد رمضان بٹ ،حسنین علی کائرہ، عثمان عزیز قادری، محمد انور بٹ (صادق آباد)، حسنات انور بٹ، کونسلر شیراز بٹ ، یاسر محمود بٹ ، حافظ امجد محمود ، زوار حسین شاہ، جبران علی بٹ، سیٹھ خرم بٹ، عدنان احمد، اسامہ بٹ، حسن حبیب، ڈاکٹر احسان اللہ، ٹی سی ایس کے مینیجر محسن، سینئر صحافی شفقت علی بٹ (جذبہ) اور صحافی زوار حسین جعفری سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی،افطار ڈنر کے موقع پر مقررین نے باہمی روابط کے فروغ، اتحاد و اتفاق اور رمضان المبارک کی برکتوں کو سمیٹنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر میزبان حاجی ندیم بٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اجتماعات بھائی چارے، ہم آہنگی اور سماجی روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Exit mobile version