صبر، برداشت اور انسانیت کی خدمت ہی رمضان کا اصل درس ہے: احمد رضا بٹ گلیانہ

گلیانہ(انصر فاروق مغل) رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے کے موقع پر سماجی شخصیت احمد رضا بٹ گلیانہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ اس مبارک مہینے میں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عبادات کریں، قرآن پاک کی تلاوت کریں اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، برداشت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ اس مہینے میں ہمیں غریبوں، مسکینوں اور مستحق افراد کی مدد کرنی چاہیے اور معاشرے میں بھائی چارے، محبت اور رواداری کو فروغ دینا چاہیے۔
احمد رضا بٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو رمضان المبارک کی حقیقی برکتیں سمیٹنے اور نیکی اور بھلائی کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Exit mobile version