سرائےعالمگیر ( تحصیل رپورٹر ) معروف کالم نگار اور سرپرست اتفاق پریس کلب کھاریاں ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتفاق پریس کلب کھاریاں صرف ایک شہر کی نمائندگی نہیں کرتا بلکہ یہ پنجاب بھر کے صحافیوں کا مشترکہ گھر بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلب کی رکنیت صرف اُن ایکٹو صحافیوں کے لیے ہے جو مثبت اور ذمہ دار صحافت پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتفاق پریس کلب کھاریاں کی ممبر شپ ہر اس صحافی کے لیے کھلی ہے جو پیشہ ورانہ اصولوں پر کاربند ہو، تاہم کھاریاں کے کسی بھی صحافی کے لیے لازم ہے کہ وہ مقامی سطح پر صرف ایک ہی پریس کلب کا رکن ہو۔ البتہ پنجاب کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے صحافی، خواہ وہ کسی بھی پریس کلب کے ممبر یا عہدیدار ہوں، اتفاق پریس کلب کھاریاں کی رکنیت حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے محمد سلیمان قادری، بانی و گروپ لیڈر اتفاق پریس کلب کھاریاں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شب و روز محنت کے باعث کھاریاں، گوجرانوالہ، وزیرآباد، گجرات، جہلم، لالہ موسیٰ، دینہ، سوہاوہ، سرائے عالمگیر، منڈی بہاؤالدین اور میرپور سمیت مختلف شہروں کے صحافی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتفاق پریس کلب کھاریاں صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی آواز بلند کرتا رہے گا اور مثبت صحافت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا




