لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ سے) ڈویژنل بیوروچیف گجرات (روزنامہ لاہور رنگ) آصف ملک اور بیوروچیف گجرات (روزنامہ لاہور رنگ) جلیل بٹ نے میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم کے آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم حاجی ندیم بٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم بلال منشاء بٹ بھی موجود تھے ،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، صحافتی سرگرمیوں اور صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ دور میں صحافت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے،اس موقع پر تمام شرکاء نے صحافت کے فروغ، صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔




