ایران: قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق

تہران: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی نئی لہر اس وقت شدت اختیار کر گئی جب ایرانی حکام نے باقاعدہ طور پر قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی اور ان کے صاحبزادے مرتضیٰ لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کر دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جس کی اب تہران کی جانب سے بھی توثیق کر دی گئی ہے۔ اس افسوسناک واقعے سے قبل علی لاریجانی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ان کا ایک ہاتھ سے لکھا ہوا پیغام بھی جاری ہوا تھا، جس میں انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا تھا۔ علی لاریجانی کا شمار ایران کی انتہائی بااثر سیاسی اور دفاعی شخصیات میں ہوتا تھا اور ان کی شہادت کو خطے کی موجودہ صورتحال میں ایک بڑا موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version