سعودی عرب(ادریس احمد سے ) معروف شخصیت ابوبکر صدیق کی جانب سے Institute of Cost and Management Accountants of Pakistan کے سعودی عرب میں مقیم اراکین کے اعزاز میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب انہوں نے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی خوشی میں منعقد کی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز اراکین نے شرکت کی،تقریب میں ضیاء مصطفی، فصیح الدین خان، احتشام جمیل، اویس مشتاق، علی رضا، محمد احسن، محمد حنیف، خورشید احمد، محمد عامر بٹ، ولی اللہ، کاشف خان، محمد نعیم شاہد، ریاض احمد، محمد یاسر، اجمل خان، محمد سلیمان، ناصر منظور، حسن علی، ساجد رفیق اور محمد نعمان سمیت دیگر احباب بھی شریک ہوئے،اس موقع پر شرکاء نے ابوبکر صدیق کو ان کے ہاں بچے کی پیدائش پر دلی مبارکباد پیش کی اور نومولود کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،افطار ڈنر خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوا جس نے نہ صرف اس خوشی کے موقع کو یادگار بنایا بلکہ بیرونِ ملک مقیم اراکین کے درمیان باہمی روابط، اتحاد اور بھائی چارے کو مزید فروغ دینے کا باعث بھی بنا۔
ابوبکر صدیق کی جانب سے آئی سی ایم اے پاکستان کے اراکین کے اعزاز میں پروقار افطار ڈنرکا اہتمام
