آپریشن غضب للحق: پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے، طالبان کی تنصیبات تباہ

آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی جانب سے افغانستان میں فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 16 مارچ کی شب پاک افواج نے کابل اور ننگر ہار میں افغان طالبان کی متعدد فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں دو مختلف مقامات پر افغان طالبان کے ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا۔ فضائی حملوں کے بعد ہونے والی سیکنڈری ڈیٹونیشن اور بلند شعلوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہاں بارود اور اسلحے کا بڑا ذخیرہ موجود تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے ڈرگ اسپتال کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے۔

دوسری جانب ننگر ہار میں بھی پاک افواج نے کارروائی کرتے ہوئے چار مختلف مقامات پر افغان طالبان کی ملٹری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے دوران فوجی تنصیبات سے ملحقہ لاجسٹک انفراسٹرکچر، ایمونیشن اور ٹیکنیکل سہولیات کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت دہشت گرد عناصر اور ان کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

Exit mobile version