پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان نئی پلیئر ٹریڈ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن سے قبل ایک اور اہم پلیئر ٹریڈ سامنے آگئی ہے۔ اس بار اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھلاڑیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
اس ٹریڈ کے تحت فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اب ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے، جبکہ سلمان مرزا اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

مزید برآں اس معاہدے کے تحت نثار احمد کو بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں فرنچائزز نے پی ایس ایل 11 کے لیے اپنی ٹیموں کو مزید متوازن بنانے کے مقصد سے یہ تبادلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل کی ٹیمیں نئے سیزن سے قبل اپنے اسکواڈ کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف حکمت عملی اپنا رہی ہیں، اور پلیئر ٹریڈز کے ذریعے ٹیموں کی کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کرکٹ شائقین کو امید ہے کہ نئے سیزن میں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

Exit mobile version