چوہدری امجد رسول
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں اپوزیشن اتحاد نے صدر، دو نائب صدور اور سیکرٹری کی نشستیں جیت کر ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ 22 سال بعد پہلی بار اپوزیشن ایک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہوئی، اور اس اتحاد نے محنت، حکمت عملی اور ثابت قدمی سے شاندار کامیابی حاصل کی جو انتہائی قابل ستائش ہے کئی سینئر و نوجوان صحافیوں نے بھرپور محنت کی یہ چند دنوں سے دن رات جدوجہد جاری رکھی اور نمایاں کردار ادا کیا جن پر آئندہ مکمل تفصیلی بھی لکھا جائیے گا
مخالفین کی سخت کوششوں کے باوجود، اپوزیشن نے مضبوط حکمت عملی اپنائی اور بالآخر صدارت سمیت اہم نشستیں جیتیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گنتی کا عمل پہلی بار 21 گھنٹے تک جاری رہا، جس نے انتخابی عمل کی سنجیدگی اور سخت مقابلے کی عکاسی کی۔
اس اعلیٰ اور تاریخی فتح پر دوست و محسن دبنگ نوجوان صحافی نادر بلوچ نے کہا کہ یہ کامیابی بڑی ہمت، مستقل مزاجی اور انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے یہ فتح اتحاد، حوصلے اور پیشہ ورانہ عزم کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ، سینئر صحافیوں اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر پریس کلب کو ایک باوقار اور مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔
نادر بلوچ نے تمام ساتھیوں کی محنت کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا اور کہا کہ آج کی فتح صرف چند افراد کی نہیں بلکہ پوری صحافتی برادری کی مشترکہ کامیابی ہے۔ دوسری جانب، اس شاندار جیت پر ملک بھر اور اوورسیز سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے، جو اس فتح کی اہمیت اور وقار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔





