امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کو عملی طور پر شکست ہوچکی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران امریکا کے ذہنی غلام بن چکے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے امن کو تباہ کردیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام اسرائیل کو کھٹکتا ہے اور ٹرمپ اسرائیل کے مؤقف کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ شہباز شریف نے انہیں امن کا انعام دینے کی بات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے امریکا اور اسرائیل کے اقدامات کی کھل کر مذمت نہیں کی۔
ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو عملی شکست ہوچکی: حافظ نعیم الرحمان
