پی ایس ایل 11: گوداکیش موتی اور بلیسنگ موزاربانی لیگ سے دستبردار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 سے قبل ویسٹ انڈیز کے اسپنر گوداکیش موتی اور زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی نے لیگ سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا ہے۔
گوداکیش موتی لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل تھے اور انہوں نے اپنے فیصلے سے فرنچائز کو آگاہ کر دیا ہے۔ لاہور قلندرز انتظامیہ کے مطابق ان کی جگہ سری لنکا کے آل راؤنڈر دنیتھ ویلالاگے کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق گوداکیش موتی نے سفری مشکلات کے باعث پی ایس ایل سے دستبرداری اختیار کی، وہ اس وقت ورلڈ کپ میں مصروف ویسٹ انڈیز اسکواڈ کا حصہ بھی ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی نے بھی پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آگاہ کیا ہے کہ ان کا بھارتی لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ ہو چکا ہے۔

Exit mobile version