امریکا کا ایرانی شخصیات سے متعلق معلومات پر کروڑوں ڈالر انعام کا اعلان

ایران کے سیکرٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا نے ایرانی رہنماؤں سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر بھاری انعام کا اعلان کیا ہے۔
علی لاریجانی کے مطابق امریکا نے مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق معلومات دینے والے کے لیے ایک کروڑ ڈالر انعام مقرر کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاسداران انقلاب کے 10 رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر بھی ایک کروڑ ڈالر سے زائد انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق ان افراد میں مجتبیٰ خامنہ ای سمیت ایران کے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں سے وابستہ اہم شخصیات شامل ہیں۔ اس اعلان کو ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

Exit mobile version