ٹرمپ نے ایرانی افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے افزودہ یورینیم کو روس منتقل کرنے سے متعلق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے یہ تجویز تہران کے خلاف جاری کشیدگی کے خاتمے کے ممکنہ معاہدے کے حصے کے طور پر پیش کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے یہ پیشکش رواں ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی فون کال کے دوران دی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس اس سے پہلے بھی ایران کے افزودہ یورینیم کو اپنے ملک منتقل کرنے کی پیشکش کر چکا ہے، تاہم امریکا نے اس تجویز کو قبول نہیں کیا۔

Exit mobile version