اپریل 18, 2026

رکی پونٹنگ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاور ریٹنگز میں صاحبزادہ فرحان شامل

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے پاور ریٹنگز جاری کی ہیں، جس میں پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق رکی پونٹنگ نے اپنے ٹاپ پانچ کھلاڑیوں کی فہرست میں دو سنچریاں بنانے والے صاحبزادہ فرحان کو 8.5 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رکھا ہے۔
انگلینڈ کے ول جیکس پہلے، بھارت کے سنجو سیمسن دوسرے، جسپریت بمرا تیسرے اور نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ چوتھے نمبر پر ہیں۔ یہ فہرست کھلاڑیوں کی موجودہ فارم اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کارکردگی کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔