اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی اہم سائٹس پر بھی حملے کیے گئے، جن میں تہران کے قریب طالقان میں واقع سائٹ کو جنگی جہازوں نے نشانہ بنایا۔
دوسری جانب، یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک خطے میں 1,100 سے زائد بچے ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں 200 بچے ایران، 91 لبنان، 4 اسرائیل اور ایک بچہ کویت میں مارا گیا۔ انسانی حقوق کے اداروں نے فوری امن قائم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ بچوں اور شہریوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔




