پی ایس ایل 11 سے قبل پہلی بڑی پلیئر ٹریڈ، ملتان اور کوئٹہ میں تبادلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 سے قبل پہلی پلیئر ٹریڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹریڈ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوئی ہے۔
پی ایس ایل نے آج ہی پلیئر ٹریڈ ونڈو کھولی تھی، جس کے بعد ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے فیصل اکرم اور عرفات منہاس حاصل کر لیے۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کے احمد دانیال اور جہانزیب سلطان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔
دونوں ٹیموں نے طے کیا ہے کہ آکشن کے موقع پر پلیئرز کو معاوضہ بھی ادا کیا جائے گا۔

Exit mobile version