اپریل 18, 2026

شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ یہ ملاقات جدہ میں ہوئی، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔