اپریل 18, 2026

یوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع پر سندھ اور اسلام آباد میں عام تعطیل

سندھ حکومت نے یوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع کے موقع پر صوبے بھر میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت آج تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
کراچی کے لیے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کیا ہے جس کے مطابق آج دوپہر 12 بجے سے شہر کی مختلف سڑکیں بند رہیں گی۔ بوٹ بیسن سے جناح برج اور مائی کلاچی آنے جانے والی دونوں سڑکیں بند ہوں گی، جبکہ پی آئی ڈی سی سے جناح برج اور ایم ٹی خان روڈ جانے والے دونوں ٹریک بھی بند رہیں گے۔ بوٹ بیسن سے مائی کلاچی آنے والی ٹریفک کو یوٹرن دے کر واپس بھیجا جائے گا۔
پی آئی ڈی سی سے جناح برج آنے والی ٹریفک کو کھجور چوک کی طرف موڑا جائے گا اور جناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ بھیجا جائے گا۔
ادھر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے بھی آج تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔