امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ ایندھن بھرنے والا طیارہ مغربی عراق میں گر گیا۔ سینٹکام نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوا جبکہ دوسرا بحفاظت لینڈ کر گیا۔
واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔
دوسری جانب ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکی ری فیولنگ طیارہ مار گرایا اور طیارے میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔ یہ دعویٰ امریکہ کے بیان سے مختلف ہے اور ابھی تصدیق باقی ہے۔
امریکا کا ایندھن بھرنے والا طیارہ مغربی عراق میں گر گیا
