عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 9.29 ڈالر اضافے کے بعد 101.3 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 9.02 ڈالر اضافے کے بعد 96.27 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (IEA) کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی عالمی تیل کی منڈی میں بڑی سپلائی رکاوٹ پیدا کر رہی ہے۔
ایجنسی نے ایران میں جنگ کے باعث قیمتوں میں اضافے کے بعد 400 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا، تاہم اس اعلان کے باوجود خام تیل کی قیمتیں نیچے نہ آئیں اور بڑھتی رہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کشیدگی اور محدود سپلائی کے باعث عالمی منڈی میں قیمتیں مزید اتار چڑھاؤ کا شکار رہ سکتی ہیں۔

Exit mobile version