منڈی بہاءالدین(نامہ نگار) سیاسی وسماجی رہنما چوہدری شاہد عمران سندھو مانگٹ نے کہا ہے کہ ماہ صیام ہمیں تقویٰ پرہیزگاری اور مخلوق خدا سے ہمد دردی کا درس دیتا ہے ہمیں اس ماہ مقدس میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کر کے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان اخوت بھائی چاہ اور یگانگت کا درس دیتا ہے رمضان المبارک با برکت اور رحمتوں والا مہینہ ہے اللہ کریم اس رمضان المبارک کی عبادت کے ساتھ اللہ کے احکامات پر عمل کی توفیق دے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایثار قربانی اور اپنے ارد گرد موجود نادار لوگوں کی مدد کرنے کا نام ہے اس مقدس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کے ساتھ ساتھ خلق خدا کی خدمت کو شعار بنانا بھی ہر مسلمان کا مذہبی و اخلاقی فریضہ ہے
ماہِ رمضان تقویٰ، صبر اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے: چوہدری شاہد عمران سندھو مانگٹ
