عروش حسنین نے قرآن کریم مکمل کر لیا، میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم کی جانب سے مبارکباد اور دعاؤں کا اظہار

لالہ موسیٰ (ادریس احمد سے ) لالہ موسیٰ کی ممتاز شخصیت حسنین علی کائرہ کی صاحبزادی عروش حسنین نے قرآن کریم مکمل کر کے عظیم سعادت حاصل کر لی۔ اس خوشی کے موقع پر میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم لالہ موسیٰ کی جانب سے ننھی قاریہ کو دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی گئیں،میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنا اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت اور سعادت ہے۔ عروش حسنین کی اس کامیابی پر ان کے والدین اور اہل خانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ عروش حسنین کو قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں دین و دنیا میں مزید کامیابیاں نصیب کرے،اس موقع پر چیئرمین میڈیا بیورو جرنلسٹ فورم بلال منشاء بٹ اور صدر حاجی ندیم بٹ نے عروش حسنین کے گھر جا کر انہیں مبارکباد دی، پھولوں کے ہار پہنائے اور خوشی میں کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی گئی،انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ننھی عروش حسنین کو نیک، صالح اور دین اسلام کی خدمت کرنے والی بیٹی بنائے اور انہیں اپنے والدین کے لیے باعثِ فخر بنائے۔ آمین۔

Exit mobile version