میونسپلٹی مشرقی صوبہ سعودی عرب کی جانب سے نمایاں خدمات پر ندیم اختر چوہدری کو تعریفی سند سے نواز دیا گیا

سعودی عرب ( ادریس احمد سے) میونسپلٹی مشرقی صوبہ حکومتِ سعودی عرب کی جانب سے اعلیٰ خدمات انجام دینے والی نمایاں شخصیات کے اعزاز میں ساحہ الحزم گارڈن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ان کی سماجی اور رضاکارانہ خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا،تقریب کے دوران صدر پی او اے ایف انٹرنیشنل سعودی عرب اور پاکستان ایمبیسی کے فوکل پرسن ندیم اختر چوہدری کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں تعریفی سند سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں جناب محمود الرتوعی، ڈپٹی سیکرٹری برائے خدمات مشرقی صوبہ، ڈاکٹر مشعیل العصیمی چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز رضاکار ورک ایسوسی ایشن مشرقی صوبہ اور محترمہ نجد الدوسری ڈائریکٹر میونسپلٹی رضاکار یونٹ مشرقی صوبہ نے پیش کیا۔ اس موقع پر ذی رویال خالد احمد الشمری بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود الرتوعی نے کہا کہ ندیم اختر چوہدری جیسے مثبت اور تعمیری سوچ رکھنے والے اور بے لوث انداز میں انسانیت کی خدمت کرنے والے افراد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد دونوں ممالک کی ترقی، محبت اور مضبوط تعلقات کے استحکام کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں،اس موقع پر ندیم اختر چوہدری نے میونسپلٹی مشرقی صوبہ حکومتِ سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعریفی سرٹیفکیٹ نہ صرف ان کے لیے بلکہ پوری پاکستانی کمیونٹی کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی سماجی اور رضاکارانہ خدمات کے ذریعے دونوں برادر ممالک کے درمیان مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Exit mobile version