ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول منڈی بہاءالدین کے امتحانات کے شاندار نتائج، اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر عاطف منیر کے فرزند ایان عاطف منیر نے پریپ کلاس میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

منڈی بہاءالدین:(ڈاکٹر شاہد راٹھور سے ) ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول کے امتحانات کے شاندار نتائج، اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر عاطف منیر کے فرزند ایان عاطف منیر نے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول میں پریپ کلاس کے امتحان میں نمایاں نمبروں سے تھرڈ پوزیشن حاصل کی، تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر عاطف منیر کے فرزند ایان عاطف منیر نے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول میں پریپ کلاس کے امتحان میں تقریبا 100فیصد نمبر لے کر تھرڈ پوزیشن حاصل کی، امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا، اسی حوالے سے سکول کی جانب سے جلد پروقارتقریب منعقد کی جائے گی، جس میں پوزیشن ہولڈرز تمام طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اس موقع پر سکول پرنسپل طارق جاوید اور کلاس ٹیچر میڈیم سمیر ا نے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایان اور والدین کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شاندار تعلیمی نتائج دکھانے والے طلباءو طالبات قوم کا اثاثہ ہیں، نئی نسل کی اچھی تعلیم و تربیت ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کی معیاری تعلیم کے ساتھ اچھی تربیت پر بھی توجہ دیں تاکہ وہ آگے چل کرملک کی ترقی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

Exit mobile version