سعودی عرب(ادریس احمدسے ) محکمہ مال میں خدمات سرانجام دینے والے طارق شیر گجر کو گریڈ 16 میں ترقی دے دی گئی۔ ان کی ترقی کی منظوری ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین عدیل حیدر کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی، جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر گریڈ 16 میں ترقی دے دی گئی،ذرائع کے مطابق طارق شیر گجر طویل عرصے سے محکمہ مال میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی کارکردگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ترقی دی گئی ہے۔ ان کی ترقی پر محکمہ مال کے افسران اور ساتھیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے،اس موقع پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد امجد گجر نے طارق شیر گجر کو گریڈ 16 میں ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ طارق شیر گجر کی محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں یہ ترقی دی گئی ہے جو یقیناً ان کے لیے اعزاز کی بات ہے،چوہدری محمد امجد گجر کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ طارق شیر گجر آئندہ بھی اسی محنت اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے محکمہ مال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ان کی مزید کامیابیوں اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
طارق شیر گجر محکمہ مال میں گریڈ 16 میں ترقی پا گئے، چوہدری محمد امجد گجر کی جانب سے دلی مبارکباد
