ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا شیڈول جاری، 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی تک ہوگا اور اس دوران مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

اس سال پہلی بار پی ایس ایل میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دو نئی ٹیمیں شامل ہیں: حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز۔ لیگ مرحلے میں ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا۔

پی ایس ایل 11 کے میچز ملک کے 6 شہروں میں منعقد ہوں گے، جن میں لاہور، راولپنڈی، کراچی، فیصل آباد، پشاور اور ملتان شامل ہیں۔ افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، جبکہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک کوالیفائر سمیت 11 میچز کھیلے جائیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 15 میچز شیڈول ہیں۔

فیصل آباد پہلی بار پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا جہاں 7 میچز ہوں گے، اور پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم بھی پہلی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 4 میچز کھیلیں جائیں گے، جن میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے، جبکہ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں 6 میچز شیڈول ہیں۔

پی ایس ایل 11 میں مجموعی طور پر 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے، جس سے شائقین کو زیادہ کرکٹ ایک ہی دن دیکھنے کا موقع ملے گا۔ اس سال کی ٹورنامنٹ تنظیم اور نئی ٹیموں کی شمولیت سے پاکستان کرکٹ کے شائقین کے لیے دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

Exit mobile version