اکتوبر 29, 2026

مینجمنٹ کی ہدایت پر اسٹار بیٹر بابر اعظم کا کچھ وقت کے لیے کرکٹ سے آرام لینے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر اسٹار بیٹر بابر اعظم نے کچھ وقت کے لیے کرکٹ سے آرام لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اسی وجہ سے بابر اعظم جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں حصہ نہیں لیں گے اور لاہور وائٹس کو ان کی غیرحاضری کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

بابر اعظم نے انفرادی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں کام شروع کر دیا ہے اور پی ایس ایل کو ہدف رکھتے ہوئے اپنی پرانی بیٹنگ ٹیکنک کو بحال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بابر اعظم پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے لیے اوپننگ کرنے والے ہیں۔