ڈھاکا میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے قومی ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بنگلادیش کے ساتھ جاری سیریز میں تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ اسکواڈ میں کسی کو ڈراپ نہیں کیا گیا، بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا مقصد مستقبل کے لیے مضبوط ٹیم تیار کرنا ہے۔
کپتان نے بتایا کہ اس سیریز میں معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان اور شامل حسین پہلی بار قومی ٹیم کے لیے میدان میں اتریں گے۔ معاذ صداقت اوپننگ کریں گے جبکہ شامل حسین ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے۔
شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ منتخب کھلاڑی لسٹ اے میچز اور پاکستان شاہینز کی نمائندگی کر چکے ہیں، اس لیے وہ ٹیم کے لیے اچھی تیاری رکھتے ہیں۔ ہوم کنڈیشنز میں پچ کی صورتحال کے مطابق پلیئنگ الیون کا فیصلہ کیا جائے گا تاکہ بہترین کمبی نیشن بنایا جا سکے۔





