شمالی کوریا نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔
شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی عوام کو اپنے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا مکمل حق حاصل ہے اور اس فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے حال ہی میں کروز میزائل کا تجربہ بھی کیا ہے۔
اس حوالے سے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے جنگی بحری جہازوں کو سپر سونک ہتھیاروں سے لیس کرنا انتہائی ضروری ہے۔
