مقاصد پورے ہونے تک ایران میں آپریشن جاری رہے گا، وائٹ ہاؤس کا اعلان

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں جاری فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک امریکی صدر کے طے شدہ مقاصد مکمل نہیں ہو جاتے۔ ترجمان کے مطابق آپریشن کا خاتمہ اسی وقت کیا جائے گا جب اہداف حاصل ہو جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں کسی جہاز کو تحفظ فراہم نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اور توانائی کی ٹیم عالمی مارکیٹ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور مزید آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اظہارِ اعتماد کیا کہ امریکی قیادت کے اہداف جلد حاصل کر لیے جائیں گے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ دس روزہ جنگ کے دوران 140 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں اب تک تقریباً 150 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔

Exit mobile version