امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق و چکے ہیں، اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ایک بیان میں ایرانی سفیر نے بتایا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 9 ہزار 669 شہری مقامات تباہ ہو چکے ہیں جن میں 7 ہزار 943 رہائشی مکانات بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حملوں کے دوران شہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

امیر سعید ایروانی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں چار ایرانی سفارتکاروں کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی۔ انہوں نے ایک ہنگامی خط کے ذریعے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے صدور کو آگاہ کیا کہ یہ چاروں سفارتکار 8 مارچ کو بیروت کے ایک ہوٹل پر اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں سفارت خانے کے سیکنڈ اور تھرڈ سیکرٹری، ملٹری اتاشی اور ملٹری مشن آفیسر بھی شہید ہوئے۔

Exit mobile version