ڈنگہ (پ۔ ر) ممبر انتظامیہ کمیٹی امام بارگاہ و مسجد جعفریہ محلہ ریلوے اسٹیشن ڈنگہ‘ ممتاز بزنس مین سید کفائت حسین نقوی نے کہا ہے کہ یہود و نصاریٰ یہ خیال دل سے نکال دیں کہ ایران ان کے آگے ہتھیار ڈالے گا۔ اہل ایران حسینی ہیں وہ سر دے دیں گے مگر یزیدان وقت کے ہاتھ پر کبھی بیعت نہیں کریں گے۔ اسرائیل اور امریکہ نے بربریت کی تاریخ رقم کی تو اہل ایران نے جرات کی مثال قائم کر دی۔ انہوں نے 6 ماہ کے بچوں سے لے کر اپنے 84 سالہ سپریم کمانڈر کی شہادت تک بے شمار قربانیاں دیں مگر ان کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔ انہوں نے حق کا پرچم پوری استقامت سے بلند کر رکھا ہے۔ ان کی جرات نے پورے عالم کفر کو حیران کر دیا ہے۔ سید کفائت حسین نقوی نے مزید کہا کہ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کا قیمتی انتخاب حکمرانی میں عوامی رائے کی تجلی ہے۔ عالم کفر جلد اپنا بھیانک انجام دیکھے گا۔
یہود و نصاریٰ یہ خیال دل سے نکال دیں کہ ایران ان کے آگے ہتھیار ڈالے گا: سید کفائت حسین نقوی
