تہران سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ وہ ممالک جنہوں نے اسرائیلی اور امریکی سفیروں کو نکالا، اب سے آزادانہ طور پر آبنائے ہرمز استعمال کرسکیں گے۔
ترجمان پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے حوالے سے باتوں کو بےمعنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ایران خود کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "خطے میں سلامتی یا تو سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے نہیں۔ اگر ایران پر حملے جاری رہے تو خطے سے ایک لیٹر بھی تیل برآمد نہیں ہونے دیں گے۔”
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی نیوی آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کی حفاظت کرے گی۔ ٹرمپ کے بیان کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے واضح چیلنج کیا کہ اگر ہمت ہے تو امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے تعینات کرے۔
