ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے، جس میں پاکستان کے نمایاں بیٹسمین صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے 7 میچز میں مجموعی طور پر 383 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیا۔

ٹی ٹورنامنٹ میں بھارت کے چار، انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے دو، دو کھلاڑی، اور زمبابوے اور ویسٹ انڈیز سے ایک، ایک کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈ کے کسی کھلاڑی کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کھلاڑی:

بھارت: سنجو سیمسن، ایشان کشن، پانڈیا، بمراہ

انگلینڈ: ول جیکس، عادل رشید

ساؤتھ افریقہ: لنگی اینگیڈی، مارکرم

زمبابوے: بلیسنگ مزرابانی

ویسٹ انڈیز: جیسن ہولڈر

پاکستان: صاحبزادہ فرحان

امریکہ: شاڈلے وان شاک وک (بارہواں کھلاڑی)

Exit mobile version