کھاریاں میں گرانفروشی پر بڑی کارروائی، یو مارٹ سیل کر دیا گیا

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) پرائس کنٹرول فورس (پیرا فورس) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ کھاریاں پر واقع یو مارٹ کو سرکاری نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے کے الزام میں سیل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو شکایات موصول ہوئیں کہ یو مارٹ میں اشیائے ضروریہ سرکاری ریٹس سے زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ شکایات کے بعد پرائس کنٹرول ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مختلف اشیاء کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی، جہاں خلاف ورزی ثابت ہونے پر فوری طور پر اسٹور کو سیل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو مقررہ قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Exit mobile version