ڈنگہ + لالہ موسیٰ (نمائندگان سٹی 53 نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی رہائش گاہ قمر زمان کائرہ پر آمد۔ انہوں نے سابق وفاقی وزیر‘ مرکزی راہنما پاکستان پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ سے ان کے پھوپھی زاد بھائی چوہدری مشتاق کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر دونوں راہنماؤں کے درمیان صوبہ بلوچستان میں امن و امان کے حوالے سے موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ نیز ایران امریکہ جنگ کے دوران ایران کے سرحدی صوبہ بلوچستان پر اس جنگ کے اثرات بارے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ قمر زمان کائرہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اس غمگساری پر شکریہ ادا کیا۔





