پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا، 26 مارچ سے لاہور میں آغاز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول ذرائع کے مطابق سامنے آ گیا ہے، جبکہ باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ کو لاہور میں ہوگا، جس کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ہر ٹیم مجموعی طور پر 7 میچز کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ میں ٹیمیں 3، 3 میچز کھیلیں گی، جس کے بعد پلے آف مرحلے کا آغاز ہوگا۔ پلے آف میں ایک کوالیفائر 28 اپریل کو راولپنڈی اور پہلا ایلی منیٹر 29 اپریل کو لاہور میں ہوگا، جبکہ دوسرا ایلی منیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ فائنل 3 مئی کو لاہور میں ہوگا۔

دوسرے مرحلے کے گروپ تقسیم کے مطابق پہلا گروپ لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگز پر مشتمل ہے، جبکہ دوسرے گروپ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، راولپنڈی، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 میں ٹیمیں بھرپور مقابلے کے لیے تیار ہیں اور شائقین کو دلچسپ میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

Exit mobile version