امریکا نے ایران سے جنگ کے دوران اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوجی یکم مارچ کو ایران کی جانب سے سعودی عرب میں قائم امریکی فوجی اڈے پر کیے گئے حملے میں زخمی ہوا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت اس وقت تک خفیہ رکھی جائے گی جب تک اس کے اہل خانہ کو باضابطہ طور پر اطلاع نہ دے دی جائے
اس سے قبل کویت میں ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے چھ امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا منتقل کردی گئی تھیں۔ اس موقع پر ڈوور ایئربیس پر تعزیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں امریکی صدر Donald Trump، خاتون اول Melania Trump اور نائب صدر JD Vance سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ امریکی فوجی کویت کے پورٹ شعیبہ کے مقام پر ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔
