سعودی عرب کا سخت لہجہ: ایران کو پہلی بار جوابی حملے کی باقاعدہ دھمکی دے دی

برطانوی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے ایران کو پہلی بار واضح طور پر جوابی حملے کی دھمکی دے دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ ریاض تہران اور واشنگٹن کے درمیان تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے، لیکن اگر مملکت یا اس کی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو سعودی عرب خاموش نہیں رہے گا اور بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔ ذرائع کے مطابق، اب تک خلیجی ممالک نے ایران پر حملوں کے لیے امریکہ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکا ہوا ہے، تاہم کشیدگی بڑھنے کی صورت میں سعودی عرب امریکی افواج کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور کر سکتا ہے۔ دوسری جانب، ایران نے واضح کیا ہے کہ اس کی کارروائیاں خلیجی ممالک کے خلاف نہیں بلکہ صرف امریکی اہداف کے خلاف ہیں اور وہ خطے سے امریکی فوجی اڈوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ 28 فروری سے جاری امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد سے سعودی عرب اپنے سفیر کے ذریعے تہران سے مسلسل رابطے میں ہے، تاہم تاحال دونوں ممالک نے اس رپورٹ پر کوئی باضابطہ ردِ عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Exit mobile version