خیبر پختونخوا لرز اٹھا: سوات، شانگلہ اور بونیر سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول سوات، شانگلہ اور بونیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 216 کلو میٹر تھی، جس کے اثرات مالاکنڈ، دیر بالا، دیر شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بھی نمایاں طور پر محسوس کیے گئے۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے کھلے مقامات کی جانب نکل آئے۔ خوش قسمتی سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

Exit mobile version