عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا ہوشربا اضافہ

حکومتِ پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام کو نئے بوجھ سے آگاہ کیا۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے کا بھاری اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ان نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں کر دیا گیا ہے۔ وزراء کا موقف ہے کہ عالمی حالات اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث قیمتوں پر نظرِ ثانی ناگزیر تھی، تاہم اس اچانک اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Exit mobile version