پاکستان کا بڑا فیصلہ: راستنورہ پورٹ کی بندش کے بعد متبادل سعودی بندرگاہ سے تیل لینے کا پلان تیار

عالمی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان نے توانائی کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے اہم ترین فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت راستنورہ پورٹ بند ہونے کے بعد اب متبادل سعودی بندرگاہ سے تیل حاصل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملکی ریفائنریز نے زائد تیل نکالنے کے لیے ہنگامی حکمت عملی تیار کر لی ہے تاکہ مقامی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ پیٹرول کی بچت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے ‘ورک فرام ہوم’ (دفاتر کا کام گھر سے کرنے) کی تجویز پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر عالمی ذرائع سے ایل این جی کی خریداری انتہائی مہنگی پڑ رہی ہے، جس کے باعث اب مہنگی ایل این جی منگوانے کے بجائے ملک کے اندر موجود بند کنوؤں سے گیس کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے سنگاپور کی مارکیٹ سے پیٹرول کی خریداری کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ بحران سے بچا جا سکے۔

Exit mobile version