منڈی بہاءالدین: (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے )ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے زیر تعمیر جمخانہ کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور استعمال ہونے والے میٹریل کا معائنہ کیا اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے حوالے سے ہدایت جاری کی کہ تعمیراتی کام میں اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ جمخانہ کی تعمیر سے شہریوں کو معیاری تفریحی اور سماجی سہولیات میسر آئیں گی۔
منڈی بہاؤالدین: ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا زیرِ تعمیر جمخانہ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ
