منڈی بہاءالدین: (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن "ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ست سرا اور کٹھیالہ سیداں میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی عملے کی کارکردگی، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی، سڑکوں پر صفائی کی صورتحال اور نکاسی آب کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے عمل کو مزید تیز اور فعال بنانے سمیت صفائی کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کی۔
منڈی بہاؤالدین: "ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا ست سرا اور کٹھیالہ سیداں کا دورہ
