منڈی بہاؤالدین: رمضان المبارک سپورٹس پروگرام 2026 کا شاندار آغاز، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

منڈی بہاءالدین: (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام رمضان المبارک سپورٹس پروگرام 2026 کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بیڈمنٹن اور کرکٹ ٹیپ بال کے مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ بیڈمنٹن مقابلہ جات ٹی ایم اے بیڈمنٹن ہال میں جبکہ کرکٹ ٹیپ بال کے مقابلہ جات میاں وحیدالدین گراؤنڈ میں منعقد ہوئے۔ بیڈمنٹن گرلز کے مقابلہ جات سپیریئر کالج اور پوسٹ گریجویٹ کالج فار وویمن کے درمیان انعقاد پزیر ہوئے

جس میں سپیریئر کالج نے ونر اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نے رنر اپ کیا۔ اسی طرح ٹیپ بال کے 4 مقابلہ جات میں منڈی سٹی سٹار نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ کھیلوں کے مقابلہ جات کے اختتام پر ونر اپ اور رنر اپ کھلاڑیوں میں نقد انعامات، ٹرافیز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس نے کھیلوں کے بہترین انتظامات پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ رزاق کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے ٹورنامنٹ کرانے کی ہدایت کی۔

Exit mobile version