افضل قمر چوہدری کی سماجی خدمات قابلِ تحسین، پاکستانی کمیونٹی کا خراجِ تحسین

سعودی عرب (ادریس احمد سے ) سعودی عرب میں مقیم ممتاز سماجی شخصیت افضل قمر چوہدری کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے گراں قدر سماجی خدمات کو حلقوں میں بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ وہ طویل عرصے سے دیارِ غیر میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،افضل قمر چوہدری کا شمار ان متحرک اور مخلص شخصیات میں ہوتا ہے جو ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت سرگرم رہتے ہیں۔ وہ نہ صرف پاکستانی شہریوں کے مسائل کو فوری طور پر متعلقہ اداروں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کرتے ہیں۔ کمیونٹی کے افراد کو درپیش قانونی، سماجی اور دیگر مشکلات میں بھی وہ ہر ممکن معاونت فراہم کرتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی حلقوں میں ان کی خدمات کو بے حد سراہا جاتا ہے،ان کی انہی نمایاں سماجی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ کئی برسوں سے انہیں پاکستانی قونصل خانہ حائل میں مندوب کی ذمہ داریاں بھی سونپی جا رہی ہیں۔ اس حیثیت میں وہ پاکستانی کمیونٹی اور سفارتی حکام کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا کردار ادا کر رہے ہیں اور کمیونٹی کے مسائل کو حل کرانے کے لیے بھرپور کوششیں کرتے ہیں،پاکستانی کمیونٹی کے مختلف افراد اور سماجی حلقوں نے افضل قمر چوہدری کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ کمیونٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ افضل قمر چوہدری نے ہمیشہ بلا تفریق پاکستانیوں کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے اور وہ ہر مشکل وقت میں کمیونٹی کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں،کمیونٹی کے افراد کا مزید کہنا تھا کہ افضل قمر چوہدری کا اوڑھنا بچھونا پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے، اور یہی جذبہ انہیں دیگر شخصیات سے ممتاز بناتا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے ان کی خدمات کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ پاکستانیوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Exit mobile version