پنجاب کلاسیکل اوپن شطرنج چیمپئن شپ 6 اور 7 مارچ کو منعقد ہوگی: صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر

کھاریاں ( ایم عمر) ماہِ مقدس رمضان المبارک میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر صوبائی وزیر کھیل و امورِ نوجوانان پنجاب Malik Faisal Ayub Khokhar نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کی تاریخ کا پہلا بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والا شطرنج کا ایونٹ ’’پنجاب کلاسیکل اوپن شطرنج چیمپئن شپ‘‘ 6 اور 7 مارچ 2026ء کو منعقد کیا جائے گا۔پنجاب کلاسیکل اوپن شطرنج چیمپئن شپ کے تمام مقابلے Sports Board Punjab اور Chess Association of Punjab کے زیر اہتمام Nishtar Park Sports Complex کے جمنازیم ہال میں کھیلے جائیں گے۔میگا شطرنج ایونٹ کی مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ مقابلوں کا آغاز رات 9 بجے ہوگا اور یہ سحری کے وقت تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے شطرنج کے کھلاڑی اس عظیم الشان ایونٹ میں شرکت کر سکتے ہیں اور اس کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اوپن کیٹیگری میں تین لاکھ روپے نقد انعام رکھا گیا ہے جبکہ ویمن اور انڈر 16 کیٹیگری میں ایک، ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 55 سال سے زائد عمر، خصوصی افراد اور انڈر 12 بوائز اینڈ گرلز کیٹیگری میں بھی خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ میگا شطرنج ایونٹ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن بالکل مفت ہوگی۔ دوسرے شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے مفت رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ تمام شریک کھلاڑیوں کے لیے افطار و سحری کے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے۔ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب کلاسیکل اوپن شطرنج چیمپئن شپ نوجوان نسل میں شطرنج کے فروغ کے لیے ایک تاریخی قدم ثابت ہوگی۔برائے رابطہ احسان الحق صدر ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن گجرات۔03111781577

Exit mobile version