برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سابق سربراہ کا سنسنی خیز انکشاف: ایران کے خلاف جنگ کو غیر ضروری قرار دے دیا

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سابق سربراہ جان سوارز نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک ‘غیر ضروری جنگ’ قرار دے دیا ہے۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران سے جنگ چھیڑنے کی سرے سے کوئی ضرورت ہی نہیں تھی کیونکہ تہران کی جانب سے کسی بھی پیشگی حملے کا کوئی خطرہ موجود نہیں تھا۔ جان سوارز نے خبردار کیا کہ اگر جنگ کے بعد ایران میں حالات بہت بہتر بھی ہوئے تو وہ وینزویلا جیسی بدحال صورتحال اختیار کر لیں گے، تاہم اس سے کہیں زیادہ خطرناک اور بے قابو صورتحال پیدا ہونے کا بھی قوی خدشہ ہے۔ دوسری جانب امریکی سینیٹر کرس مرفی نے بھی اپنی ہی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کے وزیر خارجہ کے بیانات میں واضح تضاد ہے، سمجھ سے باہر ہے کہ آخر امریکہ نے ایران کے خلاف یہ جنگ شروع ہی کیوں کی۔

Exit mobile version