صدر ٹرمپ کا بڑا اعلان: امریکی نیوی آبنائے ہرمز کھلوائے گی، ایران کے حوالے سے سخت ترین بیان جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ہر صورت کھلا رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر تجارتی جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی بحریہ (نیوی) ان کے ساتھ جائے گی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ خلیج میں جاری کشیدگی کے دوران تجارتی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے امریکی مالیاتی ادارے آئل ٹینکرز اور تمام تجارتی جہازوں کو انشورنس اور گارنٹیز فراہم کریں گے۔ ایران کے حوالے سے انتہائی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران میں سب کچھ تباہ کر دیا گیا ہے اور ان کی فضائیہ، بحریہ اور قیادت کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اب امریکہ سے بات چیت کا خواہشمند ہے لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہو سکتا ہے کچھ عرصہ قیمتیں بلند رہیں، تاہم جنگ کے خاتمے پر تیل کی قیمتیں پہلے سے بھی زیادہ کم ہو جانے کی امید ہے۔

Exit mobile version