ایران کے سرکاری ٹی وی نے ضلع میناب میں امریکی اور اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والی 168 ایلیمنٹری اسکول کی طالبات میں سے چند کی دلدوز آخری ویڈیو جاری کر دی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق شجرِ طیبہ ایلیمنٹری اسکول میں ‘مہدوی دسترخوان’ کا اہتمام کیا گیا تھا، جہاں معصوم بچیاں تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی
سرگرمیوں میں مصروف تھیں کہ اسی دوران دہشت گردانہ حملہ کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل امریکہ کی جانب سے ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے اسکول کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 168 کمسن طالبات شہید ہو گئی تھیں۔ ان ننھی شہدا کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی، جہاں فضا آہوں اور سسکیوں سے گونجتی رہی۔
